• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی ، کدوؤں کے سب سے بڑے میلے کا انعقاد

ہیلووین کا تہوار ہو تو منچلے نوجوان کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں کہیں کوئی ڈراؤنی اشکال والے ماسک پہنتا ہے تو کوئی زومبیز اور ومپائرزکا کاسٹیوم زیب تن کرتا ہے تاہم اس وڈیو میں نظر آتا نظارا یکسر مختلف ہے جہاں کدؤں کا سب سے بڑا میلہ سجا دکھائی دے رہا ہے ۔

اس سالانہ فیسٹیول میں ہزاروں کدوؤں سے سجائی گئی اشیاء نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں جس میں ہر سائز کے چھوٹے بڑے کدوتو پیش کئے ہی جاتے ہیں تاہم ان سے بنائی گئی اشیاء کے رنگا رنگ دیدہ زیب ماڈلز بھی رکھے جاتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا یہ میلہ ہر سال ہزاروں شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے جہاں کدو تراشنے سمیت کئی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

رواں سال بھی پوری آب و تاب سے شروع ہونیولایہ فیسٹیول6نومبر تک جاری رہے گا۔

 

تازہ ترین