• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی سڑکوں پر اب آگیا ہے نٹ کھٹ بھالو لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کوئی اصلی بھالو نہیں بلکہ بھالو کا مجسمہ ہے۔

شہرۂ آفاق کتاب کی کہانی پرمشتمل بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی فلم پیڈنگٹن2کی تشہیری مہم کے سلسلے میں بھالوکا مجسمہ لندن کی سڑک پر رکھ دیا گیا ہے۔

بھالو کے مجسمے کی تقریب رونمائی میں لندن کے میئر صادق خان اور برطانوی اداکار ہیو بونیویل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ڈیوڈ ہے مین کی پروڈیوس کردہ یہ کامیڈی سے بھرپور فلم 10نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین