• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈ : ایک منٹ میں 609بار باسکٹ بال اُچھالنے کاگنیز ریکارڈ

یوں تو آپ نے اکثر کھلاڑیوں کو بال باسکٹ کرتے اور باسکٹ بال سے کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب باسکٹ بال زمین پر اُچھالتے ہوئے گنیز ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے لیون والراون نامی نوجوان کی مہارت کی داد دینے پڑے گی جس نے صرف ایک منٹ میں 609بار باسکٹ بال باؤنسنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک منٹ میں 444بار باسکٹ بال باؤنس کر کے اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین