• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد نے حائل کیلئے 50لاکھ ریال عطیہ کردیئے

Saudi Covenant Pledge 50 Million For The Year

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ذاتی جیب سے حائل کے علاقے میں فلاحی شعبے میں سرگرم تنظیموں کو پچاس لاکھ ریال کی رقم عطیہ کی۔

بن سلمان کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم حائل کی تین فلاحی تنظیموں کے ذریعے علاقے کے 4 ہزار 152 افراد تک پہنچائی جائے گی۔ خیال رہے کہ ولی عہد کی جانب سے ان دنوں ملکت کے 6 علاقوں میں مجموعی طور پر 1کروڑ 80 لاکھ ریال امدادی رقوم جاری کی گئیں۔

الریاض کے علاقے کے لیے 2کروڑ 30 لاکھ ریال جاری کیے گئے جس سے 11 ہزار 680 شہری مستفید ہوں گے۔ یہ رقوم 14 تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

مکہ مکرمہ میں 1 کروڑ 10 لاکھ ریال کی رقم سے 10 فلاحی اداروں کے ذریعے 14 ہزار 914 افراد کی کفالت کی جائے گی۔ مشرقی علاقوں کے لیے ولی عہد کے سپورٹ پروگرام کے تحت 1کروڑ 60 لاکھ ریال کی رقم جاری کی گئی۔ یہ رقم 10 تنظیموں کے توسط سے 41 ہزار ضرورت مندوں تک پہنچائی جائے گی۔

 

تازہ ترین