• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری ،بلاول کا نوازشریف سے ملنے سے انکار

Zardari And Bilawal Refuses To Meet Nawaz

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ بلاول اور آصف زرداری نواز شریف سے ملنے کو تیا رنہیں ،ہم ان کی مدد نہیں کرسکتے ۔

ایک بیان میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نواز شریف ماضی میں مفاہمت کی کوششوں کو ٹھکرا چکے ہیں ،حکمران جماعت کے سابق وزیراعظم کے کیس میں دستاویزات اور شواہد کافی مستند تھے ،اگر وہ سمجھتے ہیں فیئر ٹرائل کاموقع نہیں مل رہا تو چیلنج کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ، نواز شریف نے خود مفاہمت کی سیاست کو ٹھکرایا ، موجودہ حالات میں نوازشریف سے نہیں ملیں گے ، چاہتے ہیں کہ ان کے کیسز میں قانون کے مطابق عمل کیا جائے۔

فرحت اللہ بابر نے یہ بھی کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میںنوازشریف سے ملاقات کا تاثر درست نہیں جائے گا،اس لئے پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین ملنے کو تیار نہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ نواز شریف اور ہر شہری کا حق ہے کہ اسے آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائے، آئین میں شق 10 اے قانون کے مطابق عملدارآمد کی یقین دہانی کراتی ہے، اگر میاں نواز شریف کو اعتراض ہے کہ قانون پر صحیح عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، تووہ اس آرٹیکل کا سہارا لیکر اسے چیلنج کر سکتے ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کے وکلاء کے پاس دلائل ہیں اور وہ مستند وکیل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا پیپلز پارٹی چھوڑنے والوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو گا ۔

تازہ ترین