• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chances On Attack On Chinese Envoy In Pakistan

وفاقی دارالحکومت میں چینی سفارتخانے کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں ان کے سفیر پر حملہ ہوسکتا ہے جن کی ان کے پاس اطلاعات موجود ہیں اس خدشے کے پیش نظر چینی سفارتخانے نے پاکستان کی وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مطلوبہ حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے فوکل پرسن پنگ ین فائی نے وزارت داخلہ کے حکام کو اپنے ان خدشات کا اظہار تحریری طور پر کیا ہے اور حوالے سے تحریری طور پر فراہم کردہ معلومات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی سفیر پر حملے کیلئے ایک دہشت گرد پاکستان داخل ہوچکا ہے ۔

مبینہ طور پر اس دہشت گرد کے پاسپورٹ اور دیگر شناختی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ مطلوبہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے چین کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔

تازہ ترین