• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی سینیٹ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکی

Farooq Sattars Senate And Assemblies Threaten Resignations

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہےہمارے ارکان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، اگر ہمارے کسی رکن پر دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرائی گئی تو ہم ہر فورم سے مستعفی ہوجائیں گے، آج کے اجلاس میں تمام ارکان سے استعفے جمع کرلیے ہیں۔الیکشن کمیشن ایم کیوایم پاکستان سےمستعفی ارکان اسمبلی کی نشستوں پرضمنی الیکشن کرائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارےمینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے،فیصلےکی گھڑی آگئی ہے،کچھ فیصلےکرنےپڑیںگے،ایم کیو ایم پاکستان کےارکان سندھ اسمبلی کووفاداریاں تبدیل کرنےپرمجبورکیاجا رہاہے ،ایم کیو ایم پاکستان کےارکان پر دباؤسے متعلق ثبوت ابھی نہیں۔ہمیں یقین ہے کہ یہ اداروں کی پالیسی ہے نہ افواج پاکستان کی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں جانے والےارکان شایدمرضی سےگئےان پراپنادعویٰ واپس لیتاہوں،موجودہ حالات میں حکمت عملی سےمیڈیااورعوام کوآگاہ کرناچاہتےہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ کچھ اراکین اسمبلی شروع میں ہی چلےگئے،تمام سینیٹرزاوراراکین اسمبلی کوآپکےسامنےبٹھاسکتےہیں،اپنےارکان اسمبلی اور سینیٹر ز سے واضح پوچھا کہ مطمئن نہیں تو بتائیں۔ایم کیو ایم ارکان صوبائی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیلی کی وجہ ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا۔ہماراایک گمان ہےجو یقین میں تبدیل ہورہاہے۔

تازہ ترین