• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلس :معروف صحافی اور شاعر اے ایچ خانزادہ کے اعزاز میں عشائیہ

Feast In The Honor Of Famous Journalist And Poet Ah Khanzada

فرینڈز آف کشمیر امریکا نے پاکستان سے امریکا کے دورے پر آئے ہوئے معروف صحافی، شاعر اورکراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری اے ایچ خانزادہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔

عشائیے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکومتی عدم توجہ کے باعث بھارتی لابی فائدہ اٹھاتی ہے،خارجہ پالیسی کی کمزوری سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی صحافتی حلقوں میں کوئی تفریق نہیں ہے۔

صحافی برادری ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لئے کردار ادا کرتی رہی ہےاور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ماضی میں میں خارجی امور کو یکسر نظر انداز کیا گیا جس کا فائدہ عالمی فورم پر بھارتی لابی کو ہوا،تاہم اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو بھول گئے ہیں۔

فرينڈز آف کشمیرکی چیئرپرسن غزالہ حبيب نے پاکستانی اہل قلم پرزوردیا کہ وہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔

انہوں نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ بھارتی فورسز نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور ان کی چوٹیاں کاٹنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کررکھا اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

غزالہ حبیب نے مہمانان گرامی اور تقریب کے شرکاء کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا،عشایئے میں پاکستان سوسائٹی کے نائب صدر ملک عابد ،عابد بيگ ، تنویر مرزا، راجہ زاہد خانزادہ، رانا زاہد اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین