• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیڑھیا ں چڑھنا اُترنا تو روز مرہ کا معمول ہے لیکن چین میں سیڑھیاں چڑھنے کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔

ہانگ کانگ کی بلندعمارت میں ہونیوالی اس ریس کے لئے پچاس سے زائدمرد و خواتین نے حصہ لیا اورٹاور میں موجودسینکڑوں سیڑھیاں چڑھتے دکھائی دئیے۔

75منزلہ عمارت کی کم وبیش1ہزارپانچ سو سے زائدسیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے نوجوان مردوخواتین سمیت تقریباًدرجنوں پیشہ ور ایتھلیٹس/اسٹیئر رنرز نے حصہ لیا۔

گزشتہ کئی سالوں سے جاری اس ریس میں ورزش کی افادیت کواجاگر کرنے کے لیے ہزاروں افراد حصہ لیتے اور اپنی قوتِ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

 

تازہ ترین