• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gold Prices Down By Rupees 50

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، اس حوالے سے استحکام کافی عرصے سے نہیں دیکھنے میں آیا ہے، ایک دن طلائی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اگلے دن ان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ملک میں سونے کی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوکر 53 ہزار 150 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت 43 روپے کم ہوکر 45 ہزار 557 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 7 ڈا لر کم ہوکر 1273 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

تازہ ترین