• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہزاروں کلومیٹر بنائی گئی پلاسٹک کی سڑکیں کامیاب

بھارت میں کوڑے سے بنائی گئی ہزاروں کلومیٹر سڑکیں کامیاب قرار دی جارہی ہیں اور ماہرین کاکہنا ہے کہ سیلابی صورتحال میں بھی یہ سڑکیں کامیاب ہیں جبکہ ان سڑکوں پر گڑھے بھی کم پڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پلاسٹک کے استعمال سے ہزاروں کلومیٹر پلاسٹک کی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔

ورلڈاکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ضائع شدہ پلاسٹک کی چیزوں کو ری سائیکل کرکے سڑکوں کی تعمیر کےلیے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی بھارت میں ہی ایجاد کی گئی ہے اور اس تکنیک کے ذریعے باریک پلاسٹک کو تارکول کی طرح گرم ٹھوس مادے میں شامل کیا جاتا ہے اور پھر اسے پتھروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین