• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے، واپس کیوں نہیں آئیں گے؟ حمزہ شہباز

Pakistan Is The Country Of Ishaq Dar Why Not Come Back Hamza Shahbaz

ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان اسحاق ڈارکا اپناملک ہے ، وہ کیوں واپس نہیں آئیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان پر مقدمات نئی بات نہیں ، کئی سال سے مقدمات بھگت رہے ہیں ، مشرف دور میں بھی مقدمات کا سامنا کیا ۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر تحفظات ہیں، عدالتی فیصلوں میں انصاف کے تمام تقاضے پورے نظر آنے چاہئیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی حکومت نےملک میں قیام امن کےلیےدہشت گردی کاخاتمہ کیا، حکومت نےملک سےلوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی راہ ہموار ہوچکی ، اب عوام کی عدالت لگے گی ۔

 

تازہ ترین