• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار فراری کے 70سال مکمل ہونے پر لندن میں نمائش کا آغاز

معروف اطالوی اسپورٹس کار کمپنی فراری کے 70سال مکمل ہونے پر برطانوی دار الحکومت لندن میں ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

لندن کے میوزیم میں فراری انڈر دی اسکن اس نمائش میں 14لگژری گاڑیاں پیش کی گئی ہیں جن میں 1947میں کمپنی کی تیار کردہ پہلی اسپورٹس کار کا ماڈل بھی شامل ہے۔

اس منفرد نمائش میں کمپنی کی تیار کردہ مہنگی ترین گاڑی کا نیا ماڈل بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ فراری سے وابستہ کئی آرٹ کے نمونے بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نمائش اگلے برس 15اپریل تک جاری رہے گی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

تازہ ترین