• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی باسمتی چاول کی درآمدات پر پابندی عائد

Ban On Indian Basimati Rice Imports

یورپی یونین نے بھارتی باسمتی چاول کو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے کر اس کی یکم جنوری سے درآمدات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یورپی یونین کی اسپیشل ٹیم نے مارکیٹ سے بھارتی چاول کے چند نمونوں کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد اس میں مضر صحت کیمیکل کا انکشاف ہوا۔

بھارتی باسمتی چاول میں ممنوعہ کیمیکل کی آمیزش فی کلو گرام ایک ملی پائی گئی جبکہ یورپی قوانین میں اس کی حد صرف اعشاریہ 10 فیصد ہونا چاہیے۔

رائس ایکسپوٹرزذرائع نے بتایا کہ آرڈر منسوخ ہونے سے بھارت کو لگ بھگ 26 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو گا۔

دوسری جانب پاکستانی چاول اپنے معیار اور کوالٹی کے حساب سے یورپی قوانین کے عین مطابق ہیں، اگر حکومت کوشش کرے تو یہ سنہری موقع ہے کہ پاکستان ڈھائی لاکھ ٹن اضافی چاول یورپی یونین برآمد کر سکتا ہے۔ 

تازہ ترین