• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:10سالہ بچی کے ساتھ تین ماہ تک مبینہ اجتماعی زیادتی

10 Year Old Allegedly Gang Raped By 3 Men For Months In India

بھارت میں تین مردوں نے ایک خاتون کی مدد سے تین ماہ تک ایک 10 سالہ بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان میں ایک 65 سالہ چوکیدار بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق وسطی بھارت کے شہر بھوپال میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ قریب ایک سہ ماہی تک ان جنسی جرائم کا ارتکاب ایک ایسے رہائشی علاقے میں کیا جاتا رہا، جہاں ملزمان بھی اس لڑکی کے گھر کے قریب ہی رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق اس بچی کو جنسی حملوں کا نشانہ ایک ایسے گھر میں بنایا جاتا رہا، جس کی خاتون مالکہ بھی اس جرم کی ایک شریک ملزمہ ہے۔ اس بچی کی والدہ مقامی طور پر ایک گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے۔

بھوپال کے ایک پولیس اہلکار شیوناتھ یادوونشی نے بتایا کہ بچی نے جمعرات 16نومبر کو اپنی والدہ سے شکایت کی تھی کہ اسے جنسی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہےجس کے بعد اس کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

تازہ ترین