• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Under 19 Asia Cup Pakistan Target 249 Runs

انڈر19ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے249رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے جارہے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو رحمان گل اور ابراہیم زردان نے اننگز شروع کی اور 61 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

رحمان گل 40رنز کی اننگز کھیل کر پویلین کی راہ لی ، مجموعی اسکور 91رنز پر پہنچا تو ابراہیم زردان بھی36رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اکرام فیضی اور درویش رسولی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 69رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتربنادی، درویش 18رنز کی اننگز کھیل کر محمد موسیٰ کا شکار بنے۔نثار وحدت 7اورطارق استانکزئی5رنز بناسکے۔

دوسرے اینڈ پر وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام فیضی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔وہ 107رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے قیس احمد اور نوید عبیدکو آؤٹ کیا، انہوں نے بالترتیب 14اور 2 رنز بنائے۔

اس طرح افغانستان کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 248رنز بنالئے۔

پاکستان کی طرف سے محمد موسیٰ نے تین، شاہین شاہ نے 2جبکہ حسن خان اور محمد طحہٰ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین