• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس میں بھی کرسمس ٹری پہنچ گیا

کر سمس کی آمد آمد ہے جس کی تیاریاں دنیا بھر میں دھوم دھام سے شروع کر دی گئی ہیں۔

جہاں پوری دنیا میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں وہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں بھی کرسمس کی مناسبت کرسمس ٹری پہنچادیا گیا ہے۔

19اعشاریہ5 فٹ لمبے کر سمس ٹری کو خصوصی طو ر پر کاٹ کر گھوڑا گاڑی میں رکھ کر وائٹ ہاؤس پہنچا یا گیا جس کا استقبال امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ نے کیا ۔

اس کر سمس ٹری کووائٹ ہاؤس میں کر سمس کی شاندار تقریب کی زینت بنانےکے لئے سجا یا جائے گا۔

 

تازہ ترین