• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے دبنگ خان شاندار اداکاری ے بعد سنگنگ بھی کرنے لگے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلمان خان کی آواز میں مشہور گانے جب کوئی بات بگڑ جائے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور دبنگ خان کے مداح اُنکی سنگنگ کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ پر ایک گلوکار کے ساتھ میوزک کی دُھن پر کمار سانو کے مشہور گانے 'جب کوئی بات بگڑ جائے گنگنایا ۔

سلمان خان کے فین پیچ پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے 'کی تیاری میں مصروف جو اس سال 22دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

 

تازہ ترین