• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز کشمیری خواتین کے سر کے بال کاٹنے والوں کو گرفتار نہ کر سکی

Indian Forces Could Not Arrest Those Who Were Headed By Kashmiri Women

کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے سر کے بال کاٹنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکیں،متاثرہ خواتین کو نفسیاتی مریض قرار دینے کے لئے دباو ڈالنا شروع کردیا،ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں تشویش ناک انکشافات سامنے آگئے۔

بٹامالو کی متاثرہ کشمیری خاتون نے ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ نامعلوم افراد نے دو بار اس کے سر کے بال کاٹےاور پھر اس کی بیٹی کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا،احتجاج کرنے پر اسے 14 روز تک زیر حراست رکھا گیا۔

ایک خاتون پولیس افسر نے اسے خود کو ڈپریشن کی مریضہ قرار دینے پر 3 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی،کمیشن نے آئی جی پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے 100سے زائد خواتین کے بال کاٹ دیئے تھے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ کوئی متاثرہ خاتون بیان دینے کو تیار نہیں جس پر انسانی حقوق کمیشن نے درخواست گزار وکلا کو بیان ریکارڈ کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین