• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اسٹار وارز دی لاسٹ جیدی کی نئی جھلکیاں جاری

دیوہیکل اْڑن طشتریاں ،انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آرہے ہیں بڑی اسکرین پر ایک بار پھرتہلکہ مچانے کیونکہ اسٹار وارز سلسلے کی آٹھویں فلم دی لاسٹ جیدی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ریان جانسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اْڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں مارک ہیمل،کیری فشر،ایڈم ڈرائیور، ڈیزی ریڈلے اور جان بویگاسمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کے پروڈیوسرہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والی کیتھلین کینیڈی ہیں جبکہ یہ فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے15دسمبر کونمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

تازہ ترین