| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
November 30, 2017 | 02:11 am

جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، ثروت قادری

Sindh Government Should Provide Security To Processions

Sindh Government Should Provide Security To Processions

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے عید میلاالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں اور محفلوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے نمائش چورنگی پر عید میلادالنبی کے موقع پر لگائےگئے کیمپ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےثروت اعجاز قادری نے کہا کہ گورنر سندھ نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی مگر کہی کوئی سیکیورٹی نظر نہیں آرہی۔

انھوں نے سندھ حکومت سے تمام جلوسوں اور محفلوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی۔

سنی تحریک کے سربراہ کراچی بلدیاتی نظام اور سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے صفائی کا کہنے کے باوجود صفائی کے انتظامات نہیں کئے گئے۔