| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
November 30, 2017 | 11:58 am

نفاق اور اختلافات سے قومیں آگے نہیں بڑھتیں،شہبازشریف

Nation Is Not Going Ahead With Discord And Differencesshahbaz Sharif

Nation Is Not Going Ahead With Discord And Differencesshahbaz Sharif

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ نفاق اور اختلافات سے قومیں اور معاشرے آگے نہیں بڑھتے،پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہم نے اپنی اس شناخت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے،یہ منزل باہمی اتحاد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔

لاہورسےجاری بیان میں شہبازشریف نےکہاکہ محاذ آرائی ملک کیلئے نقصان دہ بھی ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی،وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے۔

ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے،حکومتی کاوشوں کے باعث توانائی بحران کے خاتمے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر کام کیا جاناچاہئے۔