• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس ، مٹی سے بنے ’کرسمس ٹاؤن ‘کا دلکش ماڈل تیار

عیسائیوں کے مذہبی تہوارکرسمس کے استقبال کی تیاریاں پوری دنیا میں زورو شور سے جاری ہیں۔ اس موقع پر فرانس میں مٹی کی مدد سے’کرسمس ٹائون‘ کا ننھا ماڈل تیار کرلیا گیا ہے۔

فرانس کےایک شہر میں گیلی مٹی کی مدد سے ماہر آرٹسٹوں نے’ کرسمس ٹاؤن ‘ کا دلکش ننھا ماڈل تیار کیا ہے جس کے بارے میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا جائے گا۔

اس ننھے ماڈل میں ساڑھے تین ہزار سے زائد مٹی کے مجسمے تیار کرکے اس ٹاؤن کا حصہ بنائے گئے ہیں جو اپنے روایتی انداز میں کرسمس کی خوشیاں منارہے ہیں۔

تازہ ترین