• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فائرنگ سے نوجوان شہید،کلگام میں ہڑتال

Occupied Kashmir Youngster Killed In Indian Firing Complete Strike In Kulgam

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے شرکا آزادی کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

Kashmir-Killed-111

کشمیری نوجوان کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا، جنازے میں شریک ہزاروں افراد بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے، نوجوانوں کی شہادت پر ضلع کلگام میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

بھارتی فوج نے گذشتہ رات ریاستی دہشتگردی کے دوران ایک گھر کو دھماکے سے اڑا کر گھر میں موجود تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج پر قابض فورسز کی فائرنگ اور پیلٹ گنوں سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے، علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل اور ٹرین سروس روک دی گئی ہے۔

تازہ ترین