• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیمارمعیشت کی بحالی حکومت کاکارنامہ ہے،شہبازشریف

Sick Economy Recovery Is The Credit Of Government Shehbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والی بیمارمعیشت کی بحالی حکومت کاکارنامہ ہے ،ملک سے اندھیروں کا مٹ جانا بھی ن لیگ کی جدوجہد کا ثمر ہے ۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے مشن کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں وسائل قوم کی امانت ہیں جوعوامی فلاح پرصرف کئے جا رہے ہیں اورآئندہ انتخابات میں بھی خدمت کی سیاست ہی کامیاب ہوگی ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح صرف ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے خدمت کی بدولت ہی عوام نے مسلم لیگ ن کو پذیرائی بخشی ہے جو ہمارے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے ۔

تازہ ترین