• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے 80 ارب روپے کے قرضے جاری

Agricultural Development Bank Released 80 Billion Loan

گزشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے53 ہزار کاشتکاروں کو7 ارب روپے کے نئے زرعی قرضے جاری کئے تھے۔

ینک لمیٹڈ کیجاری کردہ رپورٹ کے مطابق زیڈ ٹی بی ایل ملک میں زرعی شعبہ کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے تاکہ زرعی شعبہ کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق سال2016ءکے دوران بینک کی جانب سے 92ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے جبکہ رواں سال2017ءکے دوران جاری کئے گئے زرعی قرضوں کا حجم 80ارب روپے سے بڑھ چکا ہے اور توقع ہے کہ رواں سال2017ءکے اختتام تک زرعی قرضہ جات کے اجراءکا حجم 100 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق زرعی مداخل کیلئے کاشتکاروں کی بروقت مالی معاونت کے ذریعہ بہت سے مالی مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جس سے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں بہتری کے ذریعہ زرعی شعبہ کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین