• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4گولڈ میڈل

4 Gold Medal Of Pakistan In Oceania Pacific Power Lifting Championship

سنگاپور میں جاری اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی سنیعہ غفور نے چار گولڈ میڈل جیت لیے ۔

پاکستان کی سنعیہ غفور نے یہ تمام طلائی تمغے 57 کے جی کلاس میں جیتے ، اُنہوں نے اسکواٹ بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

سنیعہ نے مجموعی طور پر 280 کلو گرام وزن اُٹھایا،انھوں نے اسکواٹ میں 115 ، بینچ پریس میں 55 اور ڈیڈ لفٹ میں 110 کے جی وزن اٹھایا۔

ایونٹ میں پاکستان کی چار خواتین اور تین مرد پاور لفٹرز شریک ہیں، ایونٹ میں پاکستان کی ٹوئنکل سہیل بھی آج ایکشن میں ہوں گی۔

تازہ ترین