• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو آپ نے اکثر کھلاڑیوں کو گالف کھیلتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی گالف کھیلنے کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو گالف اسٹک سے گیند کو ہول میں ڈالنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

ننھے میاں کی مہارت کے کیا ہی کہنے کے جس نے ایک ہاتھ سے گالف اسٹک کو تھاما اور بال کو ایسی کک لگائی کے بال سیدھی ہول میں جا گری۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی کسی ماہر کھلاڑی کی طرح گالف کھیلتے بچے کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ننھے میاں کے انداز اور مہارت کی خوب داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین