| |
Home Page
پیر4؍ جمادی الاوّل 1439ھ 22 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 03:50 am

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے 3 افراد زخمی

Accident In Different Area Of Karachi

Accident In Different Area Of Karachi

کراچی کے علاقے ریجنٹ پلازا کے قریب ٹینکر نےگاڑی، رکشے اور موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادث پیش آیا۔

کراچی کے علاقے ریجنٹ پلازا کے قریب ٹینکر نے گاڑی، رکشے اور موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےمیں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹینکر کی تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا، ٹینکر کے کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ٹینکر ڈرائیور فرارہو گیا۔

ادھر کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادث پیش آیا، ریسکیو ذرائع مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔