• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس ہائی وے کو دورویہ بنانےکے منصوبے کا سنگ بنیاد

Foundation Of The Project To Strike The Indus Highway

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے جامشوور سے سہون تک انڈس ہائی وے پردورویہ سڑک کےمنصوبہ کا سنگ بنیادرکھ دیاہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سہون انڈس ہائی وے کو دو رویہ بنانے سے سندھ سمیت پورےپاکستان کو فائدہ ہوگا،عوام نےساتھ دیاتو2018میں الیکشن جیت کر اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے فنڈ نہ بھی دیے توہم اس منصوبے کو مکمل کریں گے۔

جامشورو سے سہون تک133 کلومیٹر کا فاصلہ مسافروں کے لیے خوف کاسفر بن گیا ہے۔ صرف رواں سال میں اس سڑ ک پر 294 حادثات کےنتیجےمیں 112قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، 650 سے زائد افراد زخمی یا زندگی بھر کےلئے معذور ہوچکے ہیں۔

اس سڑک پرسفرجان مشکل میں ڈالنے کے برابرہے۔ ایک رویہ سڑک پرغلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایک ہی سڑک پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑیاں ڈرائیور کے اوسان خطا کردیتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین کے مطابق وہ خود کئی بار اس سڑک پرخوفناک حادثہ سے بال بال بچےہیں، یکطرفہ سڑک حادثات کی بڑی وجہ ہے۔

ایس ایس پی جامشورو عرفان بہادر کہتے ہیں کہ حادثات کی بڑی وجہ ایک رویہ سڑک، تیزرفتاری اورڈرایئوروں کی غفلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کےلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ساتھ مسافروں اور ڈرائیوروں کو خود اپنا بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین