• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dollar Value Increasing As Trend

انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا، کاروبار کے دوران ڈالر شرح تبادلہ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ3 روز میں 5فیصد کمی ہوچکی ہے

کاروبار کے آغاز پر 108عشاریہ 25 سے ہوا اور جلد ہی2 روز سے کھڑی 110 کی حد عبور کرگیا تاہم انٹر بینک ذرائع کے مطابق کاروبار کے دوران111 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح تک ڈالر کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 110عشاریہ 63 کا ہوگیا، جو گذشتہ روز کے مقابلے میں 2روپے38 پیسے بلند ہے۔

معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق 3 روز میں ڈالرکی قدر5 فیصد کم ہوچکی ہے، جس سے درآمدی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 111روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین