• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل کی باضابطہ بحالی کا اعلان آج کیا جائے گا

Mma Meeting Will Held Today

متحدہ مجلس عمل کی باضابطہ بحالی کا اعلان آج کراچی میں کیا جائے گا، صدارت کیلئے مولانا فضل الرحمان اور سیکریٹری جنرل کیلئے سراج الحق کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

متحدہ مجلس عمل کی باضابطہ بحالی کا اعلان آج علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوگا، جس میں شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمان، سینیٹر سراج الحق، علامہ ساجد نقوی اور پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

دو روز قبل ایم ایم اے کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایم ایم اے کی بحالی سے متعلق بات چیت کو حتمی شکل دیدی گئی تھی، ایم ایم اے کی صدارت کیلئے مولانا فضل الرحمان جبکہ سیکریٹری جنرل کیلئے سینیٹر سراج الحق کے نام پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

الیکشن 2018ء کے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان ، مرکزی جماعت اہلحدیث اور اسلامی تحریک ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گی۔

تازہ ترین