• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح رواں ماہ وزیر اعظم کرینگے

Liyari Express Way Will Inaugurate This Month By Hand Prime Minister

وفاقی وزیربرائے مواصلات حافظ عبدالکریم نے این ایچ اے کراچی آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح 23 سے 25 دسمبر کے درمیان ہوگا۔

وفاقی وزیربرائے مواصلات حافظ عبدالکریم نے ایم نائن اور لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر انہیں لیاری ایکسپریس وے اور ایم نائن کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح 23 سے 25 دسمبر کے درمیان ہوگا۔

بریفنگ میں انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح متوقع طور پر وزیراعظم کریں گے جبکہ ایم نائن اور لیاری ایکسپریس وے کا مرمتی کام مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

انہیں مزید بتایا گیا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے ایم نائن کے گیٹ 8 سے بڑھاکر 12 کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین