• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں اونٹوں کیلئے دنیا کے پہلے اسپتال کا افتتاح

دبئی میں اونٹوں کیلئے دنیا کے پہلے اسپتال کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

دس ملین امریکی ڈالر(تقریباً 1ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دبئی کیمل ہاسپٹل میں بیک وقت 20اونٹوں کے علاج کی سہولت میسر ہے۔

اس اسپتال کو چلانے کیلئے جانوروں کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اس اسپتال میں اونٹوں کے جسم کو مد نظر رکھتے ہوئے بستر بنائے گئے ہیں جبکہ جدید مشینری بھی اس اسپتال کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اونٹوں کو دوڑ اور مقابلہ حسن کیلئے پالا جاتا ہے اور ان کی دیکھ بھال اور خوراک پر لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین