• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہارت ہو تو ایسی،امریکی بچے نے جگلنگ کرتے ہوئے ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو انگلیاں دانتوں تلے دبانے پر مجبور کردیا۔

بچوں اور بڑوں سمیت اکثر افراد ریوبک کیوب حل کرتے نظر آتے ہیں لیکن جگلنگ کرتے ہوئے ریوبک کیوب حل کرنے کی ایسی مہارت شاید ہی کسی میں ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جونہ صرف فٹ بال سے جگلنگ کا شوق پورا کر رہا ہے بلکہ ساتھ ہی ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والےجوناتھن نامی بچے نے پیروں سے فٹ بال کو اُچھالا کہ بال ایک بار بھی نیچے نہ گرنے دی اور ساتھ ہی ریوبک کیوب بھی چند سیکنڈ میں حل کرڈالا کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہی تو ہو۔

تازہ ترین