• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم کی ترسیل کیلئے جدید ٹینک لاری کا افتتاح

Opening Of The Modern Tank Petroleum Delivery

پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او شیخ عمران الحق نے آج جدید ترین برانڈ کی ٹینک لاری کا افتتاح کیا جس کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

نئی بنائی جائے والی پی ایس او ٹینک لاری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مقررکردہ معیارکے عین مطابق ہے۔اس نئی متعارف ہونے والی ٹینک لاری کو عوام کی اور سڑک کے انفر ااسٹرکچر کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او شیخ عمران الحق نے افتتاحی تقریب میں حاٖضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایل پروڈکٹس کی ترسیل میں سب سے زیادہ سڑکوں کا استعمال ہوتا ہے۔

سڑکوں پر اس قدر بھاری مقدار میں ترسیل انتہائی محفوظ ٹینک لاری کی متقاضی ہے جو نہ صرف ریگولیٹری کی شرائط کو پورا کرتی ہو بلکہ پروڈکٹس کے ساتھ ساتھ عوام اور سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کیلئے بھی محفوظ ہو۔

 

تازہ ترین