• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: فلمی سپر ہیرو 'اسپائیڈر مین' کی حقیقی زندگی میں انٹری

لندن کے منچلے نوجوان نے اسپائیڈر مین کا روپ دھا ر کر 150میٹربلند کرین پر بہادری سے چڑھنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کچھ منچلے نوجوان شوق کی تکمیل کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

لندن میں موجود خطروں کے کھلاڑی نے کچھ انوکھا کر دکھانے کی ٹھانی اوراسپائیڈر مین کا روپ دھارکر بغیر حفاظتی اقدامات کے 150میٹر بلند کرین پر با آسانی چڑھ گیا۔

سینکڑوں فٹ اونچی اس کرین پرچڑھنے کا یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا لیکن یہ نوجوان نہ صرف ماہرانہ انداز اپناتے ہوئے کرین کے سرے پر پہنچ گیا بلکہ اس سے لٹک پر اپنی بہادری کا ثبوت بھی پیش کرتا نظر آیا۔

تازہ ترین