• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مشہور شیف اور ٹی وی پر خواتین کو مختلف کارگر نسخوں سے آگاہ کرنے والی زیبدہ طارق، جنہیں ہر خاص و عام ’زبیدہ آپا‘کے نام سے پکارتا تھا ، اس دنیا سے کوچ کرگئیں۔

وہ حقیقی عوامی شخصیت یا ’پبلک فیگر‘ تھیں اور ان کا ایک پیغام ہی پر لگاکر لوگوں تک پہنچ جاتا تھا ، لوگ انہیں مانتے تھے ، ان کے کہے پرمن و عن عمل کیا کرتے تھے ۔

zubaidamid

انہوں نے بہت سی کتابیں لکھیں ، جن میں ایک پیغام چھپا تھا۔ وہ قطعاً اپنے ہم وطنوں سے مایوس نہیں تھیں ، اسی لئے ہمیشہ امید کے چراغ روشن کئے۔

سال 2017کی آخری شب اور اپنی زندگی کے آخری آیام میں بھی انہوں نے پوری قوم کے ایک پیغام دیا جو مشعل راہ ہے ۔ آپا نہیں رہیں لیکن یہ پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

وہ پیغام کیا تھا۔۔خود آپا کی زبابی سنئے ۔ ۔۔جو ویڈیو کی شکل میں زیر نظر رپورٹ سے منسلک ہے ۔ یہ پیغام انہوں نے اپنے انتقال سے صرف 4روز پہلے جاری کیا تھا۔

تازہ ترین