• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ جیا بچن، 45سال بعد بھی ’پہلی نظر ‘والی محبت زندہ ہے

بالی ووڈ ایک ایسی جگہ ہےجہاں کئی فلمی ستاروں کی جوڑیاں بنتی اورتو کئی کی بگڑتی ہیں،کئی ایسی کہانیاں ہیں جو اداکاری کرتے کرتے سچ ہوجاتی ہیںاور کئی کہانیوں پر بن جاتی ہیں فلمیں۔

بالی ووڈ کی ایک ایسی ہی جوڑی کے بارے میں ہم آپ کو بتانےجارہے ہیں ۔۔۔۔اور یہ جوڑی ہے امیتابھ اور جیا بہادر ی کی۔

امیتابھ بالی ووڈ کے ایسے ایکٹرز میں سے ہیں جنہوں نے اپناکیریئر بنانے کے لیے سب سے زیادہ محنت کی ۔ان کی اداکاری کا سفر 1969ء میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے ہوا۔گو کہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی مگر بچن کو بہترین ـ’نووارد ‘ کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔

جب امیتابھ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے اس وقت جیا بالی ووڈکی کامیاب ہیروئن میں گنی جاتی تھیں۔ان دونوں کی پہلی ملاقات فلم اینڈ ٹیلی ویژن نیشنل انسٹیٹیوٹ پونےمیں ہوئی لیکن اس میں وہ ایک دوسرے کے روبرو نہیں ہوسکے ۔

ان کی ملاقات1972 ء فلم ’گڈی‘ کے سیٹ پرہوئی ۔جیا اس فلم کی کی لیڈ ایکٹریس تھیں اورفلم کے لیڈ ہیرو دھرمیندر تھے جبکہ امیتابھ کا اس میں معمولی سا رول تھا اور پوری فلم میں ان کی دو تین مرتبہ ہی اینٹری ہوئی تھی ۔ لیکن اسی معمولی رول نے جیا کے دل پر وہ اثر کیا کہ بدلے وہ دل ہار گئیں۔

لیکن جیا کے دل دینےکی وجہ امیتابھ کی پرسنلٹی نہیں تھی بلکہ امیتابھ کا خاندانی پس منظر تھا۔ ان کے والداس وقت کے مشہور ترین شاعر ہری ونش رائے بچن اور والدہ تیجی بچن تھیں جن کی شہرت دور دور تک پھیلی ہوئی تھی۔

جیا نے ابھی تک امیتابھ سے اظہار عشق نہیں کیا یوں وہ اس یکطرفہ عشق سے بے خبر تھے ۔ یہ بے خبری فلم ’ایک نظر‘ کے سیٹ پر ختم ہوئی جب امیتابھ نے محسوس کیا کہ جیا کی آنکھیں آتے جاتے اور اٹھتے بیٹھتے ان کے تعاقب میں لگی رہتی ہیں۔ پھر کیا تھا پسنداور ناپسند کا سلسلہ دراز ہوتاچلا گیا اور محبت نے عشق روپ دھار لیا۔

ایک ایسے شخص کو جو ابھی بالی ووڈمیں پیر جمانے کے لیے محنت کرہی رہا تھا ،دل دینا آسان نہ تھا۔ جیا کے قریبی دوست راجیش کھنہ نے ان کو کافی سمجھایا کہ یہ ان کے کیرئیر کے لیے بڑی بھول ثابت ہوسکتی ہےلیکن جیا تو امیتابھ کی محبت میں بری طرح گرفتار تھیں، وہ بھلا کب کسی کا کہنا سننے والی تھیں۔

نتیجہ یہ نکلا کہ ناصرف دونوں کا عشق کامیاب رہا بلکہ ان کے کامیاب ازدواجی تعلقات کو 45 گزر گئے ۔ محبت دونوں میں اب بھی برقرار ہے اور شاید وہی پہلی نظر والی محبت۔۔۔

 

 

تازہ ترین