| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 12, 2018 | 03:49 pm

زینب جیسی ہر بچی کو انصاف دلانا ہے، ماہرہ خان

Long Term Solution Needed To Create Awareness About Abuse Mahira Khan

پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی نامور ایکٹریس ماہرہ خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انہیں زینب جیسی ہر بچی کو انصاف دلانا ہے۔ یہ ہر انسان کی اخلاقی ذمے داری ہے کہ زینب کے لئے آواز اٹھائے جبکہ انصاف کی غرض سے ارباب اختیار کو بھی آگے آنا ہوگا، ان کی یہ ہم سے بڑی ذمے داری ہے۔

ماہرہ خان پاکستان پریس کلب کےباہرواقعہ زینب کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک تھیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم بہت مضبوط ہیں، زینب کا قاتل ایک ہے اور ہم بہت سارے ہیں۔ ہمارے اندر اتنی پاور ہے کہ ہم سب مل کر زینب کو انصاف دلاسکتے ہیں۔ ‘

روزانہ کی بنیاد پر ننھی بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مستقل حل کیا ہوگا؟؟ اس سوال کے جواب میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ’ہمیں قصور جیسے واقعے کو شرم سے منسلک نہیں کرنا بلکہ اس بارے میں بات کریں اور اپنے بچوں کوبھی بات کرنا سیکھائیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کو بھی اس معاملے پراہم کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ اسکولوں کے زریعےہی بچوں میں ہراسگی سے بچنے کا شعور پیدا کیا جاسکتا ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ان موضوعات پر ڈرامہ اور فلم انڈسٹری نے بہت کام کیا ہے جن میں ڈرامہ سیریل ’اُڈاری‘ اورفلم’ ورنہ‘ کی مثال ہمارےسامنے ہے۔ آگے بھی بچوں کے خلاف ہونے والے جنسی جرائم کے خلاف کام ہوتا رہے گا۔