• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی و گوادر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Pakistan Coast Guards Seizes 400 Kgs Drugs In Twin Operations

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی اور گوادر میں2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کرکے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کوسٹ گارڈ نے پہلی کارروائی پسنی کےقریب کھلے سمندر میں کی،جہاں سمندر میں لانچ کی چیکنگ کے دوران 4 سو کلوگرام اعلیٰ معیار کی کرسٹل میتھ برآمد کرلیاور 5اسمگلرز کو گرفتار کرلیاجبکہ برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ساڑھے 3 ارب روپے ہے۔

دوسری کارروائی میں تربت سے گوادر جانے والی سڑک پر اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے کرسٹل میتھ برآمد کرکے 4 افراد کو حراست میں لےلیا۔

ادھر ایف آئی اے اسٹیٹ بنک سرکل نے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کارروبار میں ملوث افراد کے خلاف اطلاع پر کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع منی ایکس چینج پر چھاپہ مارکر 2 افراد حامد گوہر اور شعیب کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر اور رجسٹر برآمد کرلیے۔

برآمد کرنسی میں امریکی ڈالرز، یورو، درہم، ترکش لیرا اور ریال شامل ہیں، جن کی پاکستانی روپے میں مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

 

تازہ ترین