• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن

Full Shutter Down In Occupied Kashmir On A Human Rights Violation

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شٹر ڈاون کے باعث سڑکیں ویران پڑی ہیں اور وادی میں ہر طرح کا کاروبار بند ہے، جبکہ سرینگرکی سڑکوں پرقابض بھارتی فوج کا گشت جاری ہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر میں مظاہروں پرپابندی لگادی ہے اور مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لئے سید علی گیلانی، میر واعظ، سمیت حریت رہنما نظر بند اور گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

تازہ ترین