• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی میں مقتول نوجوان کے گھر آمد

Sindh Chief Minister Arrives At Intezar Home In Karachi

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مقتول نوجوان انتظار احمد کےگھر پہنچ گئے۔

انہوں نے مقتول انتظار احمد کے والدین سے ملاقات میں تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

مراد علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول کے والد کوپیش کش کی ہے کہ اگروہ کسی پولیس افسر کی نگرانی میں تفتیش کروانا چاہتے ہیں تو بتائیں، اگر عدالتی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں تو بتائیں حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو تحقیقات جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

تازہ ترین