• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ میں ’ایڈمن ڈس مس ‘کا نیا فیچر متعارف

Admin Dismiss New Feature In Whatsapp

واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں ایڈمن کو ڈس مس کر نے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

’ڈس مس ایز ایڈمن ‘فیچر کی مدد سے کسی بھی گروپ ایڈمن سے اس کے اختیارات واپس لے کر اسے اسٹینڈرڈ گروپ چیٹ ممبر بنایا جاسکتا ہے اور گروپ میں ہونے والی گفتگو کا کنٹرول سنبھالا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور فی الوقت آئی او ایس صارفین کے لیے اس پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ فیچر گروپ ایڈمنز کے لیے 'گروپ انفو سیکشن میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین