• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا : کوڈ آف سول پروسیجر ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

Khyber Pakhtunkha The Approval Of Amendment In Code Of Civil Process Act

خیبرپختون خوا کابینہ نے کوڈ آف سول پروسیجر ایکٹ 1908میں ترامیم کی منظوری دے دی جس کے بعد دیوانی مقدمات کو ایک سال کے عرصے میں نمٹایا جاسکے گا۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں محکمہ قانون کی جانب سے دیوانی مقدمات میں ترامیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

ان ترامیم کی توثیق پشاور ہائی کورٹ نے بھی کی ہے۔ کابینہ نے پراسیکیوشن سروسز ایکٹ 2005کی منظوری بھی دی۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اسمبلی میں بل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر خطاب میں ان کا کہناتھا کہ دیوانی مقدمات میں ترامیم سے انصاف کی فراہمی تیزاور انصاف کا عمل سہل ہوجائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ تیز فراہمی انصاف پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے اور سول پروسیجر کوڈ میں ترامیم پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔

تازہ ترین