• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکل ریس کے دوران ٹرک کی دھماکا خیز اینٹری

آسٹریلیا میں سائیکل ریس کے دوران گھاس سے بھرےٹرک نے اچانک دھماکا خیز اینٹری دے دی اورفنش لائن ہی اْکھاڑ کر لے گیا،خاتون رپورٹر ہکا بکا رہ گئی۔

آسٹریلیا کے قصبے گماریچا میں گذشتہ دنوں منعقد ہونے والی ٹور ڈاؤن نامی سائیکل ریس کے دوران گھاس سے بھرا ہوا ایک ٹرک ریس کے ٹریک پر چلا آیا اور فنش لائن ہی اْکھاڑ کر چلتا بنا۔

قریب ہی کھڑی ایونٹ کی کووریج کرنے والی خاتون رپورٹر بھی اس واقعے کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی اور ٹرک کو جاتے دیکھتی رہی۔

کچھ فاصلے کے بعد ہی ٹرک ڈرائیور کو اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد اس نے فنش لائن واپس اس کی جگہ پر لاکر رکھ دی۔

تازہ ترین