• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپنی نے ایسی اسمارٹ واچ تیار کی ہے جو واچ کے فریم سے باہرنکل آتی ہے اور اسمارٹ فون میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

جیمز بونڈ فلموں کی طرح تیار کی جانے والی اس گھڑی کو ’’شیل اسمارٹ واچ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے ڈبل ڈیوٹی موبائل آلہ کہا جاسکتا ہے۔

عام حالات میں شیل واچ آپ کی کلائی کے سانچے میں فٹ ہو کر اسمارٹ واچ کا کام کرتی رہتی ہے لیکن جب آپ اس سے فور جی رابطہ کرتے ہیں تو اس گھڑی سے اس کے ماؤتھ پیس مائیک اور ایئر پیس اسپیکر باہر آجاتے ہیں جو اسے اسمارٹ اینڈروئیڈ فون بنادیتے ہیں۔ یہ دونوں ایک طرح کے انٹینا کا کام بھی کرتے ہیں۔

اس گھڑی کی بیٹری کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا لیکن اگر آپ فون کے انٹینا یا ونگز کو 5 منٹ تک اوپر اور نیچے کریں گے تو اتنے ہی وقت تک اپنے فون پر بات کرنے کے قابل ہوں گے۔

 

 

تازہ ترین