• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ، ٹرمپ

Want People Come To America By All The Regions Of The World Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے اب کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ۔

صحافی نے ان سے وضاحت چاہی تو ٹرمپ نے اسے وائٹ ہاؤس سے باہر نکلنےکو کہہ دیا ۔

وائٹ ہائوس میں قازقستان کے صدر نورسلطان نذربایوف سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے کہ دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ۔

چند افریقی ممالک کے حوالے سے استعمال کیے گئے بے ہودہ الفاظ کے بارے میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے بیان کو مکمل طور پر غلط انداز میں پیش کیا ۔

تازہ ترین