• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: ’ایلویس فیسٹیول ‘ میں سیکڑوں افراد کی شرکت

1977میں دنیا کو خیرباد کہنے والے معروف امریکی گلوکار و اداکار ’’ ایلویس پریسلے‘‘ کی یادمیں گزشتہ ہفتے آسٹریلیا میں ہونیوالےسالانہ ’’ایلویس فیسٹیول‘‘ میں شرکت کیلئے سیکٹروں افراد ’’ایلویس‘‘کا روپ دھار کرپہنچے۔

رنگ برنگے جمپ سوٹ پہنے مداحوں نے اس موقع پر معروف راک اینڈ رول کنگ ایلویس کے کئی انداز اپنائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایلویس کی یاد میں ایک خصوصی ٹرین بھی چلائی گئی جس میں سوار افراد کو ایلویس کے مداحوں نے اپنے اپنے انداز سے خوب محظوظ کیا۔

 

تازہ ترین