• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن ڈرامہ فلم12 اسٹرونگ کے نئے کلپس جاری

جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم12'اسٹرونگ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔

ہدایتکارنکولاس فجل سگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکا میں نائن الیون کے سانحے کے بعد ہونیوالے واقعات کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں امریکی افواج نے افغانستان میں پیش قدمی کی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔گھوڑوں پر سوار یہ اسپیشل امریکی فوجی غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے خطرناک آپریشنز بھی سر انجام دیتے ہیں۔

مولی اسمتھ اور ٹرینٹ لکنگ برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ کے نامور اداکارکرس ہیمسورتھ اور مائیکل پینا سمیت مائیکل شینن،آسٹن اسٹوویل ،ٹریوینٹی روڈز،روب رِیگل،ولیم فچنراور ایلسا پٹاکی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

فلم آئندہ سال وارنر بروس پکچرز کے تحت19جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین